Nazim's poetry

Nazim's poetry

Sunday, January 31, 2016

Teri Nazar Lag Jaye Mujhe

Gor Se Dekh Or Mar Hi Daal Mujhe
Arzooo Yehi Hai Teri Nazar Lag Jaye Mujhe
(Nazim Ali)

Hai Khayalon Jesi

♡♡♡ ڈھونڈتا پِھرتا ہوں لوگوں میں شباہت اُس کی !!

♡♡♡ کہ وہ خوابوں میں بھی لگتی ہے خیالوں جیسی ♡♡♡

Friday, January 29, 2016

Phir Kahan Hon Gaye

ہم اس مٹی  سے اٹھیں  گے  تو  آسماں ہو ں  گے
ہم جیسے لوگ زمانے  میں   پھر کہاں ہوں  گے

چلے گے تو پکارے  گی ہر صدا  ہم کو
نا جانے کتنی زبانوں  سے  ہم بیاں  ہوں گے   

Intizaaar Ki Barish

زمینِ درد کی مٹی مہکتی رہتی ہے
کبھی رکتی ہی نہیں انتظار کی بارش

Tanha Hon Main

Main Sochta Rha Bass Yehi Nazim
Tanhaa Hon Main Yaa Guman Hai Yeh
(Nazim Ali)

Tanha Hon Main

Main Sochta Rha Bass Yehi Nazim
Tanhaa Hon Main Yaa Guman Hai Yeh
(Nazim Ali)

Barishon Ko Kya Maloom

بارشوں کو کیا معلوم
اس طرح برسنے سے ۔۔۔ دل پہ کیا گزرتی ہے
یاد کے کئی چہرے جھانکتے ہیں ماضی کے
ادھ کُھلے دریچے سے
بارشوں کو کیا معلوم!
اس طرح کے موسم سے
سوچ کے درختوں پر پھر بہار آتی ہے
منظروں کے جادو سے لفظ جُڑنے لگتے ہیں
جن کو روز مرہ کے فالتو سے کاموں میں
ہم بُھلائے بیٹھے ہوں
یاد آنے لگتے ہیں
بارشوں کو کیا معلوم
اس طرح برسنے سے ۔۔۔ دل پہ کیا گزرتی ہے

Darbadar Ankhein

وہ پاس تھا تو زمانے کو دیکھتی ہی نہ تھیں ،
بچھڑ گیا تو ہُوئیں پھر سے در بدر آنکھیں !

Sar e Aaam

میری تعریف کرے یا مجھے بدنام کرے.
جس نے جو بات کرنی ھے سرعام کرے..

Tum Bin Udas Hon

Tum Bin Udas Hon

Main Tamashaa Tou Nehi

میری تصویر میں رنگ اور کسی کا تو نہیں
گھیر لیں مجھ کو سب آنکھیں ، میں تماشا تو نہیں

زندگی تجھ سے ہر اک سانس پہ سمجھوتہ کروں
شوق جینے کا ہے مجھ کو ، مگر اتنا تو نہیں

روح کو درد ملا ، درد کو آنکھیں نہ ملیں
تجھ کو محسوس کیا ہے ، تجھے دیکھا تو نہیں

سوچتے سوچتے دل ڈوبنے لگتا ہے مرا
ذہن کی تہہ میں مظفرؔ کوئی دریا تو نہیں

مظفــر وارثـی

Wednesday, January 27, 2016

Lazwaal Hoti Hon

تیرے خیال میں جب بے خیال ہوتی ہوں
زرا سی دیر سہی، لازوال ہوتی ہوں..!

Acha Lagta Hai

♡♡♡ دیکھ اتنا کہ نظر ہی لگ جائے مجھے !!

♡♡♡ اچھا لگتا ہے تیری نظر سے مر جانا ♡♡♡

Zulf Kholiye

خوشبو کہیں نہ جائے‘‘ یہ اصرار ہے بہت
اور یہ بھی آرزو کہ ذرا زُلف کھولیے!!

Kuch Manga Tu Ni

ﮐﺒﮭﯽ ﯾﮧ ﺍٓﺭﺯُﻭ ﮐﮧ
ﻭﮦ !____
ﺟﻮ ﻣﺎﻧﮕﮯ ﻣِﻞ ﺟﺎﺋﮯ ﺍُﺳﮯ ،
ﮐﺒﮭﯽ ﯾﮧ ﻭَﺳﻮﺳَﮯ
ﮐﮧ !____
ﺍُﺱ ﻧﮯ ﻣﯿﺮﮮ ﺳِﻮﺍ ﮐُﭽﮫ ﻣﺎﻧﮕﺎ ﺗﻮ ﻧﮩﯿﮟ ؟

Rula Dete

وہ تیرا غم تھا کہ تصیر میرے لہجے کی
کہ جس کو حال سُناتے اُسے رلا دیتے

Koi Bi Kam

تمھیں بھُلانے کا سوچا تھا،یاد آتے ہو
کوئی بھی کام تو ڈھنگ سے نہیں کیا ھم نے
(فاخرہ بتول)

Mohabbat Ziddi Hai

ﺍﻧﺘﻈﺎﺭ“
.
ﻣُﺤﺒﺖ ﺿﺪﯼ ﮬﮯ.
ﺁﺧﺮﯼ ﺳﺎﻧﺲ
ﺁﺧﺮﯼ ﺩﮬﮍﮐﻦ
ﺁﺧﺮﯼ ﭘﻞ ﺗﮏ

ﺍﻧﺘﻈﺎﺭ ﮐﺮﺳﮑﺘﯽ ﮬﮯ
ﺍﻭﺭ ﮐﺒﮭﯽ ﮐﺒﮭﯽ
ﺍﺱ ﮐﮯ ﺑﻌﺪ ﺑﮭﯽ.
.
”ﺟﺎﻭﯾﺪ ﺍﺧﺘﺮ“

Tuesday, January 26, 2016

Monday, January 25, 2016

Dharkan Ki Tarha

کون ظالم تجھ سے بچھڑ کر جینا چاہتاھے
تجھے تو دل میں بسایا ھے دھڑکن کے طرح

Mere Khawab Mein Aa

میں تجھے جاگتی آنکھوں سے چُھو سکوں نہ کبھی
میری انا کا بھرم رکھ لے ، میرے خواب میں آمیرےچاند .

Sunday, January 24, 2016

MOhabbat

ﻣﺤﺒﺖ ﺍﻟﮩﺎﻡ ہے
ﺟو ﮐﺴﯽﮐﺴﯽ ﮐﻮ ﮨﻮ.. !!
ﻣﺤﺒﺖ ﺍﺳتخاﺭﮦ
ﻧﮩﯿﮟ، ﺟﻮ
ﺳﺒﮭﯽ ﮐﺮ ﻟﯿﮟ..  !!

MOhabbat Mar Deti Hai

چلو اب بات کرتے ہیں محبت کی
محبت ایک دھوکا ہے سراسر خود فریبی ہے
کسی کا کون ہوتا ہے?
محبت کی حقیقت اور کیا ہوگی
کسی بھی غیر اپنا بنا نے کی سعی ناکام ہی کہ لو
مگر پھر بھی مجھے یہ ماننا ہوگا
محبت ایسا جذبہ ہے کبھی جو مٹ نہیں سکتا
محبت مر نہیں سکتی
مگر اتنا تو کہنے کا مجھے حق دو
محبت مار دیتی ہے

Baat Chor Dete Hain

ﮔﻔﺘﮕﻮ ﮐﮯ ﻟﻤﺤﻮﮞ ﻣﯿﮟ
ﺩﯾﮑﮫ ﮨﯽ ﻧﮩﯿﮟ ﭘﺎﺗﮯ
ﮨﻢ ﺗﻤﮭﺎﺭﮮ ﭼﮩﺮﮮ ﮐﻮ
ﺗﻢ ﮨﻤﺎﺭﯼ ﺁﻧﮑﮭﻮﮞ ﮐﻮ
ﺁﺝ ﺍﯾﺴﺎ ﮐﺮﺗﮯ ﮨﯿﮟ
ﭼﺸﻢ ﻭ ﻟﺐ ﮐﻮ ﭘﮍﮬﺘﮯ ﮨﯿﮟ
ﺑﺎﺕ ﭼﮭﻮﮌ ﺩﯾﺘﮯ ﮨﯿﮟ

Anjaan

♡♡♡ کوئی منتظر ہے اُس کا کتنی شدت سے !!

♡♡♡ وہ جانتی ہے پر انجان بنی رہتی ہے  ♡♡♡

Khamosh ander se

مستقل' "بولتا " ہی رہتا" ہوں....
کتنا خاموش ہوں میں اندر سے،،،،

Udas

تم سے سودا ہوا تھا لمحوں کا

تم نے صدیاں اداس کر ڈالی...

Rah e Guzr se

گزرے ہیں ترے بعد بھی کچھ لوگ اِدھر سے

لیکن تیری خوشبو نہ گئی، راہ گزر سے

Acha Sa Lagta hai

تمہیں ہی سوچتے رہنا
مجھے اچھا سا لگتا ہے

Kbi Taroon Ko

تن تنہا ہی گُزاری ہیں اندھیری راتیں
ہم نے گھبرا کے پُکارا نہ کبھی تاروں کو

Hassrat

ﺟِﺲ ﮐﺎ ﺍِﺩﺭﺍﮎ -- ﮨﻮ ﻧﮩﯿﮟ ﺳﮑﺘﺎ !
ﻣﯿﮟ ﮐﺴﯽ ﺑﮯﺯﺑﺎﮞ ﮐﯽ ﺣﺴﺮﺕ ﮨﻮﮞ !

Wo Har Andaz

♡♡♡ اُس کے کس انداز کی تعریف کروں میں !!

♡♡♡ وہ ہر انداز میں کمال رکھتا ہے ♡♡♡

Kya Khawahish Kron Main

تصویر میں نہیں ہو , پھر رنگ کیا بھروں میں
ممکن نہیں ہو جب تم , کیا خواہشیں کروں میں

اپنے جو چھوڑ جائیں , اپنوں کو راستوں میں
غیروں پہ ذمہ داری , الزام کیا دھروں میں
   
اب بھی یقیں نہیں ہے ,  تو نے ہی سب کِیا ہے
کچھ ہے تیری صفائی یا خود سے کچھ گھڑوں میں 

پھر نیم جان ہوں میں ، پھر منتظر ہوں تیرا
جلدی سے وآر کر دے , خود سے نہ گر پڑوں میں

دنیا کو دیکھتا ہوں , کیا خوب ہے ٹھکانہ
پھر خود سے پوچھتا ہوں,جیوں کہ اب مروں میں

Lahoo Ki Tarhaa

مُجھ میں اُترو میرے لَہُو کی طرح
میری رُوح کے رقیب ہو جاؤ..

Naam Leti Hai

نام لیتی ہے ہر گھڑی میرا
ایک لڑکی پہ میرا سایہ ہے

Soch meri

پھول اس کا وجود لگتا ہے
سوچ میری ہے بھنورے جیسی

Saturday, January 23, 2016

Wajah Tum Ho

Kaise kahun ishq mein tere
Kitna hoon betaab main
Aankhon se aankhe mila ke
Chura loon tere khwaab main
Mere saaye hain saath mein
Yaara jis jagah tum ho
Main jo jee raha hoon
Wajah tum ho...
Hai ye nasha, ya hai zehar
Iss pyar ko hum kya naam dein
Kab se adhuri hai ik daastaan
Aaja usey aaj anjaam dein
Tumhe bhuloon kaise main
Meri pehli khata tum ho
Main jo jee raha hoon
Wajah tum ho...
Kya jaane tu mere iraade
Le jaunga saansein chura ke
Dil keh raha hai gunehgaar ban ja
Bada chain hai inn gunaahon se aage
Main gumshuda si raat hoon
Meri khushnuma subah tum ho
Main jo jee raha hoon
Wajah tum ho...

Hosaly ka kamal

یہ تُمہاری تلخیاں کوئی اور سہ کے تو دیکھے
یہ جو ہم میں نباہ ہے میرے حوصلے کا کمال ہے

Tere Naam Par

♡♡♡ حصول دید سے مشروط کب ہے جذبہ دل !!

♡♡♡ ہمیں تو پیار تیرے نام پر بھی آتا ہے ♡♡♡

Dard Tou Akser

صاحب ضبط نےسی دیئے ہونٹ ورنہ
درد تو اکثر سسکتا ہے پہلو میں میرے

Duniya Ki Talib

دنیا کی طلب نہیں مگر یہ حسرت ہے...
اپنی باہوں میں لے لو اور دنیا سے بے خبر کردو...

Tor Bi Skta Hon

تم کو اپنایا تھا،تم کو چھوڑ بھی سکتا ہوں میں....
بُت بناتا ہی نہیں ہوں،توڑ بھی سکتا ہوں میں.. ...!!
جــــون ایلیا

Hassrat e Lahasil

حسرتِ لاحاصل
میری خواہش کے پنچهی آ ...
میرے لہو رنگ لبادے میں آ...
میری زیست کی ساری ویرانیوں کو سمیٹ کر...
میری ذات کے خرابے میں آ...
وصل_یار کی تهکن سے ٹوٹتا ہے بدن...
میری روح کی تپتے سرابے میں آ...
آ میری خواہش کے پنچهی تهوڑی دیر کو آ...!

Kabi Ye Naaz

♡♡♡ کبھی یہ ناز کہ وہ میرا ہے فقط میرا !!

♡♡♡ کبھی یہ ڈر کہ وہ مجھ سے کہیں خفا تو نہیں  ♡♡♡

Meri Ankhon Se

Meri Ankhon Ke Jadu Se Tum Abi Nawaqif Ho
Hum Use Jeena Seekha Dete Hain Jise Marne Ka Shoq Ho..

Sumjh Nehi Aati

Sumjh Nehin Aati MOhabbat Ki Kahani Kya Hai..!
Sajjda Khuda Ko Kar Ke Mangte Insaan Ko Hain..!

Humara Pagal

وہ جو لگتا ہے ہمیں جان سے پیارا پاگل...
وہ ہے لاکھوں میں فقط ایک ہمارا پاگل...

تیری دریاؤں سی عادت ہی تجھے لے ڈوبی...
میں بتاتا بھی رہا یہ ہے کنارہ، پاگل...

ہر کسی سے نہیں امید لگائی جاتی
ہر کوئی دے نہیں سکتا ہے سہارا، پاگل... !

وہ بھی قسطوں میں دکھاتا ہے ادائیں اپنی ...
وہ بھی ہونے نہیں دیتا مجھے سارا پاگل ...

Friday, January 22, 2016

Ashak e Rawaaa

اشکِ رواں کی نہر ہے ــ اور ہم ہیں دوســـتو
اُس بے وَفا کا شہر ہے ــ اور ہم ہیں دوســـتو

یہ اَجنبی سی منزلیں ـ ـ ـ اور رفتگاں کی یاد
تنہائیوں کا زہر ہے ــ اور ہم ہیں دوســـتو

لائی ہے اَب اُڑا کے ـ ـ ـ گئے موسموں کی باس
برکھا کی رُت کا قہر ہے ــ اور ہم ہیں دوســـتو

دل کو ہجومِ نکہتِ مہ سے ـ ـ ـ لہو کیے
راتوں کا پچھلا پہر ہے ــ اور ہم ہیں دوســـتو

پھرتے ہیں ـ ـ ـ مثل موج ہوا شہر شہر میں
آوارگی کی لہر ہے ــ ہم ہیں دوســـتو

آنکھوں میں اُڑ رہی ہے ـ ـ ـ لُٹی محفلوں کی دُھول
عبرت سرائے دہر ہے ــ اور ہم ہیں دوســـتو

Nafasat

یادوں کومحبت کےگلابوں میں پرو کر
ھم کتنی نفاست سے تجھے سوچ رھے ھیں

Bhol Jana

ﺑُﮭﻮﻝ ﺟﺎﻧﺎ
ﺑُﮭﻼ ﺩﯾﻨﺎ
ﻓﻘﻂ ﺍِﮐــــ ﻭﮨﻢ ﮨﻮﺗﺎ ﮨـﮯ
ﺩِﻟﻮﮞ ﭘﮧ ﺭﺍﺝ ﮐﺮﺗـﮯ ﮨﯿﮟ
ﻣُﺤﺒّﺖ ﺟﻦ ﺳـﮯ ﮨﻮ ﺟﺎﺋـﮯ

Ajeeb Rishta

کِتنا عجیب رشتہ ہے لفظ کا خیالوں سے،
ہم تیرے خیالوں میں گُم اگر نہیں ہوتے
لفظ ہی نہیں جُڑتے ,سچ میں نہیں جُڑتے.. !!

Tamasha

وقت پھر ایسابھی آیا کہ اسے ملتے ہوئے

کوئی آنسو نہ گرا کوئی تماشا نہ ہوا

Aik Tum

تین چیزیں ہیں جو میری اپنی ہیں
ایک تم، تمہاری باتیں اور پھر تم

Rafaqat

کیا ضروری ہے ہاتھوں میں تیرا ہاتھ بھی ہو…
چند یادوں کی رفاقت ہی بہت کافی ہے...

Wednesday, January 20, 2016

Chale Aao

بڑا ویران موسم ہے کبھی ملنے چلے آؤ
ہر اک جانب تیرا غم ہے کبھی ملنے چلے آؤ

ہمارا دل کسی گہری جدائی کے بھنور میں ہے
ہماری آنکھ بھی نم ہے کبھی ملنے چلے آؤ

مرے ہم راہ گرچہ دور تک لوگوں کی رونق ہے
مگر جیسے کوئی کم ہے، کبھی ملنے چلے آؤ

تمہیں تو علم ہے میرے دل وحشی کے زخموں کو
تمہارا وصل مرہم ہے کبھی ملنے چلے آؤ

اندھیری رات کی گہری خموشی اور تنہا دل
دیئے کی لو بھی مدھم ہے کبھی ملنے چلے آؤ

تمہارے روٹھ کے جانے سے ہم کو ایسا لگتا ہے
مقدر ہم سے برہم ہے کبھی ملنے چلے آؤ

ہواؤں اور پھولوں کی نئی خوشبو بتاتی ہے
ترے آنے کا موسم ہے کبھی ملنے چلے آؤ

(عدیم ہاشمی)

Tuesday, January 19, 2016

Dukhon

تجھ کو بھی نہ مل سکی مکمل..
میں ‌اِتنے دُکھوں ‌میں بٹ گئی تھی

Bohttt Sa Maan Hai

بہت سا مان ہےتم پر
سنو،پاس وفارکھنا
سبھی سےتم ملولیکن
ذراسافاصلہ رکھنا
بچھڑجانابھی پڑتاہے
ذراساحوصلہ رکھنا
وہ سارےقرب کےلمحے
تم آنکھوں میں سجارکھنا
ابھی امکان باقی ہے
لب پہ تم دعارکھنا
بہت نایاب ہیں دیکھو
ہمیں سب سےجدارکھنا

Mar Gyi Ankhein

تجھے ہی ڈھونڈتی تھی بس
تیرے بعد تو مَر گئی آنکھیں

Darvaish

پھر یوں ھوا کہ گناہ کی طاقت نہ رہی
اور ہم جیسے بھی کئ درویش ھو گے...!

Pagal Pagal

مخلص مخلص، پاگل پاگل اک جیسے ہم دونوں
مل جاتے تو پورے ہوتے آدھے آدھے ہم دونوں

Phir Laho Kya

رگوں میں دوڑنے پھرنے کے ھم نہیں قائل
جو آنکھ ھی سے نہ ٹپکا تو پھر لہو کیا ہے

Main Dekh Leta Hon

میں دیکھ لیتا ہُوں بینائیوں سے آگے بھی
سُنائی دیتی ہے ، خاموش گفتگو مجھ کو

Dukh Bolte Hain

ﺟﺐ ﺳﺐ ﺁﻭﺍﺯﯾﮟ ﺍﭘﻨﮯ ﺍﭘﻨﮯ ﺑﺴﺘﺮ ﭘﮧ ﺳﻮ ﺟﺎﺗﯽ ﮨﯿﮟ
ﺗﺐ ﺁﮨﺴﺘﮧ ﺁﮨﺴﺘﮧ ﺁﻧﮑﮭﯿﮟ ﮐﮭﻮﻟﺘﮯ ﮨﯿﮟ ﺩﮐﮫ ﺑﻮﻟﺘﮯ ﮨﯿ

Monday, January 18, 2016

Bala Ka Jhota Hai

سب سے کہتا ہے بس تمہی تم ہو
آئنہ بھی بلا کا جھوٹا ہے

Darya Ki Dehleez

دریا کی دہلیز پے ٹھہری سوچ رہی ہیں یہ آنکھیں
کتنا وقت لگے گا آخر سارے خواب بہانے میں

Tumhein Soch Rhe Hain

یادوں کو محبت کے گلابوں میں پرو کر
ہم کتنی نفاست سے تمہیں سوچ رہے ہیں

Duniya

آنکھ جو کچھ دیکھتی ہے لب پہ آسکتا نہیں،
محو حیرت ہوں کہ دنیا کیا سے کیا ہوجائے گی...!!!

Sunday, January 17, 2016

Tera Mera Rishta Tha Bhol

Yuhi Aansu Aansu Bikhar Ke
Humein Chain Milega Mur Ke
Pachtate Hain Hum Tujh Se Dhoka Karke
Zaaya Hum Pe Yu Teri Wafa Na Kar
Jaan e Jan Humko Tu Daga De

Tera Mera Rishta Tha Bhool
Tune Ek Pal Main Mita Dala Jaise Ho Dhool
Ab Bus Main Hu Yaade Or Gum Hai
Ab Iss Gum Ko Sari Umar Sahege

Maine Dard Se Tere Bhara Hai
Tere Naam Ka Zakhm Hara Hai
Sab Khatam Hua Per Baki Kuch Zara Hai
Dhere Dhere Kat Rhi Hu Jaan e Jan
Aanshu Thode Tu Bhi Baha De

Tuta Dil Tu Sub Kuch Jal Gaya
Mausam Vo Achanak Khushiyo Bhara Badal Gaya
Khwaab The Jitne Aankho Se Beh Gaye
Bus Karne Ko Yaad Purane Kisse Reh Gaye

O Sajna Aaja Ve
Ho Meri Gal Sunja Ve
O Sajna Aaja Ve
O Meri Gal Sunja Ve

Tera Aana Boht Hua

ڈھلتی نہ تھی کسی بھی جتن سے شبٍ فراق,

اے مرگٍ نا گہاں__________تٍرا آنا بہت ہوا..!!!!
(احمد فراز)

Ab Kahan Zarorat Hai

♡♡♡ اب کہاں ضرورت ہے ہاتھوں میں پتھر اُٹھانے کی !!

♡♡♡ توڑنے والے تو زباں سے ہی دل توڑ دیا کرتے ہیں  ♡♡♡

Saturday, January 16, 2016

Tumhein Ho

قرارِ جاں بھی تمھی، اضطرابِ جاں بھی تم ھی
مرا یقیں بھی تمھی ہو،  مِرا گماں  بھی تم ھی

یہ کیا طِلسم ہے، دریا میں بن کے عکسِ قمر
رُکے ہوئے بھی تمھی ہو، رواں دواں بھی تم ھی

خدا کا شکر، مرا راستہ معیّن ہے
کہ کارواں بھی تمھی، میرِ کارواں بھی تم ھی

تمھی ہو جس سے ملی مجھ کو شانِ استغنا
کہ میرا غم بھی تمھی، غم کے رازداں بھی تم ھی

نہاں ہو ذہن میں وجدان کا دُھواں بن کر
افق پہ منزلِ ادراک کا نشاں بھی تم ھی

تمام حُسنِ عمل ہوں، تمام حُسنِ بیاں
کہ میرا دل بھی تمھی ہو، مرِی زباں بھی تم ھی

Related Posts Plugin for WordPress, Blogger...