Nazim's poetry

Nazim's poetry

Saturday, January 23, 2016

Humara Pagal

وہ جو لگتا ہے ہمیں جان سے پیارا پاگل...
وہ ہے لاکھوں میں فقط ایک ہمارا پاگل...

تیری دریاؤں سی عادت ہی تجھے لے ڈوبی...
میں بتاتا بھی رہا یہ ہے کنارہ، پاگل...

ہر کسی سے نہیں امید لگائی جاتی
ہر کوئی دے نہیں سکتا ہے سہارا، پاگل... !

وہ بھی قسطوں میں دکھاتا ہے ادائیں اپنی ...
وہ بھی ہونے نہیں دیتا مجھے سارا پاگل ...

No comments:

Post a Comment

Related Posts Plugin for WordPress, Blogger...