Nazim's poetry

Nazim's poetry

Sunday, January 24, 2016

Kya Khawahish Kron Main

تصویر میں نہیں ہو , پھر رنگ کیا بھروں میں
ممکن نہیں ہو جب تم , کیا خواہشیں کروں میں

اپنے جو چھوڑ جائیں , اپنوں کو راستوں میں
غیروں پہ ذمہ داری , الزام کیا دھروں میں
   
اب بھی یقیں نہیں ہے ,  تو نے ہی سب کِیا ہے
کچھ ہے تیری صفائی یا خود سے کچھ گھڑوں میں 

پھر نیم جان ہوں میں ، پھر منتظر ہوں تیرا
جلدی سے وآر کر دے , خود سے نہ گر پڑوں میں

دنیا کو دیکھتا ہوں , کیا خوب ہے ٹھکانہ
پھر خود سے پوچھتا ہوں,جیوں کہ اب مروں میں

No comments:

Post a Comment

Related Posts Plugin for WordPress, Blogger...