Nazim's poetry

Nazim's poetry

Sunday, September 15, 2019

Duaein Sukh Chuki Hain

دیواریں
اپنے آپ میں گم دیواریں
جن پر رنگ چڑھا تنہائی کا
دیواروں کی خستہ اینٹیں
اینٹیں
جن پر نام کھدا ہے اُن لمحوں کا
جن لمحوں کی تابانی
اب ماضی کا حصّہ ہے
اینٹیں
جن میں لمس ابھی تک زندہ ہے
ان ہاتھوں کا
جن میں دعائیں سوکھ چکی ہیں


No comments:

Post a Comment

Related Posts Plugin for WordPress, Blogger...