Nazim's poetry

Nazim's poetry

Thursday, January 17, 2013

تیرے کوچے میں گئے اور لوگ سمجھانے لگے

تیرے کوچے میں گئے اور لوگ سمجھانے لگے
عکسِ بے منظر سے دل تسکیں سی پانے لگے
دُھوپ میں جیسے کوئی آئینہ چمکانے لگے

باغ اور ابرِ بہار اور رات اور خوشبوئے دوست
ایک خواہش سو طرح کے رنگ دکھلانے لگے

اتنی خاموشی بھی گرد و پیش میں طاری نہ ہو
دل دھڑکنے کی صدا کانوں میں صاف آنے لگے

زرد ہوتا جا رہا ہے صحنِ دل کا ہر شجر
جس طرح اندر ہی اندر دُکھ کوئی کھانے لگے

تیری دُنیا سے نِکل جاؤں میں خاموشی کے ساتھ
قبل اس کے تُو میرے سائے سے کترانے لگے

پیش آثارِ قدیمہ رُک گئے میرے قدم
شہر کے دیوار و در کچھ جانے پہچانے لگے

 

 

 

 

No comments:

Post a Comment

Related Posts Plugin for WordPress, Blogger...