Nazim's poetry

Nazim's poetry

Wednesday, January 16, 2013

دیکھا نہیں کچھ ہم نے خریدار کے آگے


پھیلا دیے خود ہاتھ طلب گار کے آگے
دیکھا نہیں کچھ ہم نے خریدار کے آگے

پھر شام ہوئی اور بڑھا ناخنِ اُمیّد
پھر صبح ہے اور ہم اُسی دیوار کے آگے

شہزادے! میری نیند کو تو کاٹ چکا ہے
ٹھہرا نہ یہ جنگل تیری تلوار کے آگے

کیا جاں کے خسارے کی تمنا ہو کہ اب عشق
بڑھتا ہی نہیں درہم و دینار کے آگے

وہ ایڑ لگی رخشِ زمانہ کو کہ اب تو
اسوار سراسیمہ ہے رہوار کے آگے

پھر روزئہ مریم جو فقیہوں میں ہے مقبول
عاجز تھے بہت وہ میری گفتار کے آگے

انکار کی لذّت میں جو سرشار رہے ہیں
کب ٹوٹ سکے ہیں رسن و دار کے آگے

یاقوس رکھے یا وہ ہمیں دائرہ کر دے
نقطے کی طرح ہیں کسی پرکار کے آگے

جاں اپنی ہے اور آبرو نسلوں کی کمائی
سر کون بچاتا پھرے دستار کے آگے

گھمسان کا رن جیت کے لب بستہ کھڑی ہوں
میں پُشت سے آئے ہُوئے اک وار کے آگے

 

 

 

 

No comments:

Post a Comment

Related Posts Plugin for WordPress, Blogger...