Nazim's poetry

Nazim's poetry

Monday, November 28, 2011

اس کے بغیر اگرچہ میری عمر کٹ گئی ۔ ۔


اس کے بغیر اگرچہ میری عمر کٹ گئی،
لیکن حیات کتنے عناصر میں بٹ گئی ۔ ۔ ۔

میں نے اسے خرید لیا چاہتوں کے بھاؤ،
پھر یوں ہوا کہ قیمتِ بازار گھٹ گئی ۔ ۔ ۔

بیٹھی ہوئی تھی اوٹ میں خوابوں کی چاندنی،
میں دیکھنے لگا تو دریچے سے ہٹ گئی ۔ ۔ ۔

لوگوں نے میری شکل کے ٹکڑے اٹھا لیئے،
تصویر میرے چاہنے والوں میں بٹ گئی ۔ ۔ ۔

گھر چھوڑنے کا جب بھی ارادہ کیا فراز،
قدموں سے اس کی یاد کی خوشبو لپٹ گئی ۔ ۔ ۔

No comments:

Post a Comment

Related Posts Plugin for WordPress, Blogger...