Nazim's poetry

Nazim's poetry

Thursday, April 28, 2011

‫الفاظ کے جھوٹے بندھن میں

‫الفاظ کے جھوٹے بندھن میں
راز کے گہرے پردوں میں
ہر شخص محبت کرتا ہے
حالانکہ محبت کچھ بھی نہیں
سب جھوٹے رشتے ناتے ہیں
سب دل رکھنے کی باتیں ہیں
سب اصلی روپ چھپاتے ہیں
احساس سے خالی لوگ یہاں
لفظوں کے تیر چلاتے ہیں
ایک بار نظروں میں آکر وہ
پھر ساری عمر رلاتے ہیں
یہ عشق محبت مہر و وفا
یہ سب کہنے کی باتیں ہیں
ہر شخص خودی کی مستی میں
بس اپنی خاطر جیتا ہے

No comments:

Post a Comment

Related Posts Plugin for WordPress, Blogger...