Nazim's poetry

Nazim's poetry

Wednesday, December 30, 2015

Yehi Arzoo

میرے دل کی ہے یہی آرزو مجھے تو ہی بس ملا کرے

یونہی چاہے مجھ کو تمام عمر نہ شکائیتں نہ گلہ کرے

میری چاہتیں میری خواہشیں، میری زندگی ہے ترےلیے

میری رب سے یہی دعا ہے بس تجھے کوئی نہ مجھ سے جداکرے

میرے خواب میرے یہ رت جگے میری نیند بھی ہے تیرے لیے

میری زندگی جو بچی ہے اب تیرے نام اس کو خدا کرے

مجھے زندگی سے گلہ نہیں مجھے تجھ سے بس یہی آس ہے

میں بھی چاہوں تجھ کو سدا یونہی تو وفا کرے یا جفا کرے

یہ وہ فاصلے ہیں میرے صنم جنہیں کوئی بھی نہ مٹا سکا

یہ توفیصلے ہیں نصیب کے انہیں کیسے کوئی مٹا کرے

میری زندگی میں خزاں ہے بس نہ بہار ہی کبھی آ سکی

یہی اشک میرا نصیب ہیں کوئی گُل خوشی کا کھِلا کرے

Kash

ﮐﺎش

ﺍﯾﺴﺎ ﮨﻮ
ﻣﯿﮟ ﭼﭙﮑﮯ ﺳﮯ
ﺍﺱ ﮐﯽ ﺁﻧﮑﮭﻮﮞ ﭘﮧ
ﮨﺎﺗﮫ ﺭﮐﮫ ﮐﮯ ﭘﻮﭼﮭﻮﮞ
ﺑﺘﺎﺅ ﮐﻮﻥ
ﺍﻭﺭ ﻭﮦ ﻣﺴﮑﺮﺍ ﮐﺮ
ﺩﮬﯿﺮﮮ ﺳﮯ ﮐﮩﮧ ﺩﮮ
ﻣﯿﺮﯼ زندگی

تیری نگاہ

Hansaaa Lo Humko

جب شہر چپ ہو ہنسا لو ہم کو
جب اندھیرا ہو جلا لو ہم کو

ہم حیقیقت ہیں نظر آتے ہیں
داستانوں میں چھپا ہم کو

دن نہ پا جائے کہیں صبح کا راز
صبح سے پہلے اُٹھا لو ہم کو

ہم زمانے کے ستائے ہیں بہت
اپنے سینے سے لگا لو ہم کو

وقت کے ہونٹ ہمیں چھو لیں گے
ان کہے بول ہیں ہم گا لو ہم کو

Mizaaj

ہے آرزو کہ پلٹ جاؤں آسماں کی طرف.....!

مزاج اہل زمیں کا نہیں ملا مجھ سے.......!

Yar Purana Acha

♡♡♡ یار قتیل نئے لوگوں سے !!

♡♡♡ ایک ہی یار پُرانا اچھا ♡♡♡

Meri Aziyat

میںﻧﺎﺯﮎ ﺑﺮﻑ ﮐﯽ ﺷﮩﺰﺍﺩﯼ ..
ﺗﻮ ﺭﮐﮫ ﮐﮯ ﺑﮭﻮﻝ ﮔﯿﺎ ﻣﺠﮫ ﮐﻮ ..

ﻣﯿﮟ ﻗﻄﺮﮦ ﻗﻄﺮﮦ ﭘﮕﮭﻠﺘﯽ ﮨﻮﮞ ..
ﺗﻮ ﻣﯿﺮﯼ ﺍﺫﯾﺖ ﮐﯿﺎ ﺟﺎﻧﮯ !____

Or Ankhein Samander

سردیاں، کافی
تیری یادوں کی برف
اور آخری ہچکیاں لیتا یہ دسمبر
دل سلگ رہا ہے اور آنکھیں سمندر

Talaq

♡♡♡ یہ تعلق نہ ٹوٹنے دینا !!

♡♡♡ میں تیرا معتبر حوالہ ہوں ♡♡♡

Ye Umer

♡♡♡ تُو ملا ہے تو یہ احساس ہوا ہے مجھ کو !!

♡♡♡ یہ میری عمر محبت کے لیے تھوڑی ہے ♡♡♡
Tou  Mila Hai Tou  Ye Ahsas Hua Hai Mujh Ko
Ye Meri Umer Mohabbat K liye Thori Hai

Tuesday, December 29, 2015

Tere Chehre

تجھ کو بھی غم نے اگر ٹھیک سے برتا ہوتا
تیرے چہرے پہ ____ خدوخال ہمارے ہوتے

Wo Baat Hi Na Rehiii

نکال ڈالیے دل سے
ہماری یادوں کو

یقین کیجئے
ہم میں وہ بات ہی نہ رہی
Nikal Daliye Dil Se
Humari Yaadon No
Yaqeen Ki jiye
Hum Mein Wo Baat Hi Na Rehiii

Humara Haq Hai

اگر ہم نے گلابوں سے مہک چُن کر
کوئی لمحہ سجایا ہے
تو اِس پہ حق ہمارا ہے
اِسے تم خواب مت سمجھو
کہ یہ تعبیر ہے جاناں!
فاخرہ بتول

Beautiful picture

Sayaa

نام  لیتی ہے  ہر گھڑی میرا   ________

ایک لڑکی  پہ  میرا سایہ ہے ____________!!!

روگی۔

Kyun

♡♡♡ تو اہلِ نظر ھے تو نہیں تجھ کو خبر، کیوں !!

♡♡♡ پہلو میں تیرے کوئی زمانے سے کھڑا ھے ♡♡♡

Wapis Aa Skte Ho

ﻣﯿﺮﮮ ﭼﮩﺮﮮ ﭘﮧ ﮨﻨﺴﯽ ﻻ ﺳﮑﺘﮯ ﮬﻮ
ﮐﯿﺎ ﺗﻢ _______ ﻭﺍﭘﺲ ﺁ ﺳﮑﺘﮯ ﮬﻮ

Ashiq Hain

ہٹتے ہی نہیں ہیں تیرے چہرے سے
یہ گیسو بهی تیرے بلا کے عاشق ہیں

Sham o Sehar

اک عمر سے عادت ہے تیرے شام و سحر کی

اب کون تیری یاد کے معمول سے نکلے

Pareshan Tum Bhi Ho

ہم بھی شکستہ دل ہیں، پریشان تم بھی ہو
اندر سے ریزہ ریزہ میری جان تم بھی ہو

ہم بھی ہیں ایک اجڑے ہوئے شہر کی طرح
آنکھیں بتا رہی ہیں کہ ویران تم بھی ہو

درپیش ہے ہمیں بھی کڑی دھوپ کا سفر
سائے کی آرزو میں پریشان تم بھی ہو

ہم بھی خزاں کی شام کا آنگن ہیں، بے چراغ
بیلیں ہیں جس کی زرد وہ دالان تم بھی ہو

جیسے کسی خیال کا سایہ ہیں دو وجود
ہم بھی اگر قیاس ہیں، امکان تم بھی ہو

مل جائیں ہم تو کیسا سہانا سفر کٹے
گھائل ہیں ہم بھی، سوختہ سامان تم بھی ہو

-

Nigh e Khas

مدت کے بعد اُس نے سرِ انجمن قتیل
دیکھا نگاہِ عام سے اور خاص کر دیا

~ قتیل شفائی

December Ki Shayari

ہم   کو   برباد  ہی  نہ  کر  ڈالے
دسمبر کی شاعری سے خطرہ ہے

Kuch Or Bhi

ﮐﭽﮫ ﺍﻭﺭ ﺑﮭﯽ ﺗﻢ ﮐﻮ ﺁﺗﺎ ﮨﮯ ﮐﯿﺎ
                             ﺟﺐ ﺩﯾﮑﮭﻮ ﯾﺎﺩ  ﮭﯽ ﺁﺗﮯ ﮨﻮ

Bewafa Na Ho Jana

عشق کی انتہا نہیں ہوتی ـــــ
عشق کی ا نتہا نہ ہو جا نا ــــ
زندگی دَ رد سے عبا رت ہے ـــ
زندگی سے خفا نہ ہو جا نا ــــ
اِک تمھی کو خد ا سے ما نگا ہے ـــ
تم کہیں بے وفا نہ ہو جا نا ــــ

Sumjh

بڑا __________ ہی خاموش سا انداز ہے تمہارا.........
سمجھ نہیں آتی فدا ہو  جاؤں یا فناء ہو جاؤں. .

Mere Paas Na Aya Kro

روٹھے ہوئے_____ وہ مجھ سے لپٹ کر بولی

نفرت ہے مجھے تم سے میرے پاس نہ آیا کرو

Tarash kr

ﻧﺎﺧﻦ ﮐﯽ ﻃﺮﺡ ﭘﮭﯿﻨﮏ ﺩﯾﺎ ﻣﺠﮫ ﮐﻮ ﺗﺮﺍﺵ ﮐﺮ
ﺷﺎﯾﺪ ﻣﯿﮟ ﺍﭘﻨﯽ ﺣﺪ ﺳﮯ ﺁﮔﮯ ﻧﮑﻞ ﮔﯿﺎ ﺗﮭﺎ... !

Bheeg Jane Do

بهیگ جانے دو بارش کی بوندوں میں ہمیں

کہ عشق کی آگ میں ہم بہت جل چکے ہیں

Tasalsal

اسے کہنا...!!!
تسلسل اس کئ یادوں کا
ہوا هے اب کے یوں جیسے!!!
کسی جوگی کا منتر ہو
کسی روگی کی آہیں ہوں!!!

Mere Lab

ﺟﺴﻢ ﻭ ﺟﺎﮞ ﻣﮩﮏ ﺍﭨﮭﮯ ﺗﯿﺮﮮ ﻏﻢ ﮐﯽ ﺧﻮﺷﺒﻮ ﺳﮯ

ﺳﺎﻧﺲ ﮐﯽ ﮨﻮﺍ ﺟﺐ ﺑﮭﯽ ﭼﮭﻮ ﮐﮯ ﻣﯿﺮﮮ ﻟﺐ ﮔﺰﺭﯼ

Sada Yad Kro

رسمِ الفت ہی اجازت نہیں دیتی ورنہ
ہم بھی ایسا تمہیں بھولیں کہ سدا یاد کرو

Tere Lab

تیرے لب ہیں کے گلابوں کے لکھے دو مصرے
جن پہ رقصاں ہے تبسم کسی خشبو کی طرح

Monday, December 28, 2015

Aik Pather Jesa Dil

___مسیحا_____
مجھے مسیحائی کا ہنر نہیں آتا'
میرے ہاتھ میں معجزے نہیں چُھپے
مجھے نہیں پتہ
کہ پتھروں میں روح کیسے پھونکی جاتی ہے"
لیکن اگر لمھے بھر کے لئے
صرف ایک لمحے کے لئے سہی
قدرت یہ معجزہ کر دے"
تو میں تمہاری پتھر کی مورت میں روح پھونکوں"
پھر اسی معجزے کے ساتھ
اک دھڑکتا ہوا دل
تمہارے اس خالی سینے میں رکھ دوں'
اور پھر اس میں
خون کی جکہ درد بھر دوں'
تاکه تمہیں احساس ہو
تڑپتے دل کی تڑپ کیا ہوتی ہے'
روتی آنکھ کا آنسو کتنا شفاف ہوتا ہے'
پھر تمہیں پتہ چلے
کہ جب ہم انا کے پُر زور دھچکے سے
ٹوٹتے ہیں
تو کتنی کرچیاں بکھرتی ہیں"
رگ و پے میں کتنے ٹکڑے، کتنی کرچیاں، کتنے شفاف آئینے خون روتے ہیں"
پھر تم جان پاؤ
کہ جو آنکھیں دروازے په لگی ہوں
پلکیں کیوں نہیں جھپکتیں"
وہ آنکھیں راہیں دیکھتے دیکھتے پتھر کیوں ہو جاتی ہیں'
پھر شاید تمہیں پتہ چلے
کہ درد دل اور جسم میں ہی نہیں روح میں بھی ہوا کرتا ہے'
اور یہ درد بہت شدید ہوتا ہے'
لیکن
میں کیا کروں
کہ میں عیسیٰ ابن مریم نہیں'
اور
تیرے نصیب میں ہے
صرف
ایک پتھر جیسا دل"

December

شامیں ٹھنڈی ہو جائیں تو اس شخص سے کم کم ملنا

اکثر  دسمبر  میں  محبتوں  کو  زوال  آتے ہیں

Jane Kyun Log

جانے کیوں لوگ سچ سمجھتے ہیں
میں تو یوں ہی خیال لکھتا ہوں
میرے لفظوں میں جھوٹ شامل ہے
لوگ کہتے کمال لکھتا ہوں

زندگی کیا ہے خود بتاتا ہوں
خود ہی اس کو سوال لکھتا ہوں
یوں تو اس پہ میں جان دیتا ہوں
جانے پھر کیوں وبال لکھتا ہوں

جسے کہتا ہوں خود محبت میں
خود ہی اس کو زوال لکھتا ہوں
کبھی اس کو میں وآر کہتا ہوں
پھر اسی کو میں ڈھال لکھتا ہوں

کبھی کہتا کہ مثل صحرا ہوں
کبھی خود کو نہال لکھتا ہوں
کیوں سمجھتے ہو تم اسے اپنا
جب بھی اپنا میں حال لکھتا ہوں

Tera Hussan

ﻓﻘﻂ ﺍِﺱ ﺷﻮﻕ ﻣﯿﮟ ﭘﻮُﭼﮭﯽ ﮬﯿﮟ ﮬﺰﺍﺭﻭﮞ ﺑﺎﺗﯿﮟ
ﻣﯿﮟ ﺗِﺮﺍ ﺣُﺴﻦ، ﺗِﺮﮮ ﺣُﺴﻦِ ﺑﯿﺎﮞ ﺗﮏ ﺩﯾﮑﮭﻮُﮞ

Nehin Badala

بھٹکتی شام سے کہنا، پرانے دریچے ہیں
اکیلی رات سے کہہ دو ہمارا گھر نہیں بدلہ!!

Mushkil

♡♡♡ ہم محبت میں مبتلا ہو کر !!

♡♡♡ خود کو مشکل میں ڈال بیٹھے ہیں ♡♡♡

Dil Se Ashnaa Rekhna

ساری خوشیاں وفا نہیں کرتیں
درد کو -----دل سے آشنا رکھنا

Hassrat Tha

خواب ہوتا تو خیر تھی ..... لیکن
وہ حقیقت میں دل کی حسرت تھا....

Sunday, December 27, 2015

Bakhash Deta Hai

بخش دیتا ہے خدا اْن کو
جن کی قسمت خراب ہوتی ہے

وہ ہرگز نہیں بخشے جاتے ہیں
جن کی نیت خراب ہوتی ہے

نہ میرا ایک ہو گا نہ تیرا لاکھ ہو گا
نہ تعریف تیری ہو گی
نہ  مزاق میرا ہو گا
غرور نہ کر شاہِ شریر کا
میرا بھی خاک ہو گا
تیرا بھی خاک ہو گا
زندگی بھر برینڈڈ برینڈڈ کرنے والو
یاد رکھنا کفن کا کوئی برینڈ نہیں ہوتا
کوئی رو کر دل بہلاتا ہے
کوئی ہنس کر درد چھپاتا ہے
کیا کرامات ہے قدرت کا
زندہ انسان ڈوب جاتا ہے
اور مردہ تیر کر دکھاتا ہے
موت کو دیکھا تو نہیں
شائیدبہت خوبصورت ہو گی
کم بخت جو بھی اس سے ملتا ہے
جینا چھوڑ دیتا ہے
غضب کی ایکتا دیکھی لوگوں کی زمانے میں
زندوں کو گرانے میں اور مردوں کو اٹھانے میں
زندگی میں ناجانے کونسی بات آخری ہو گی
ناجانے کونسی رات آخری ہو گی
ملتے جلتے باتیں کرتے رہو یارو
ایک دوسرے سے ناجانے
کونسی ملاقات آخری ہو گی

Teri Yadein Udas Karti Hain

بھیگی رتوں میں اکثر
پلکوں پہ اشکوں کے چراغ سجا کر

آج بھی نجانے کیوں
تجھے آنکھیں تلاش کرتی ھیں
بس.........
تیری یادیں اداس کرتی ھیں....

Wo tu Mashoq Hain

♡♡♡ وہ تو معشوق ہیں ہر بات پہ روٹھیں گے جگرؔ !!

♡♡♡ تم نہ گھبرا کے کہیں اُن سے خفا ہو جانا ♡♡♡

Ishq Farishton Jesa

♡♡♡ تُو خدا ہے نہ میرا عشق فرشتوں جیسا !!

♡♡♡ دونوں انساں ہیں تو کیوں اتنے حجابوں میں ملیں ♡♡♡

Koi Murshad Nehi Miltaa

وقت کی عدالت میں
خواب دیکهنے والوں کو
سزائے موت ہوتی ہے...!
زمین کی قید ملتی ہے
کوئ ساتهی...کوئ ہامی
کوئ عیسی نہیں ملتا
جب وقت چال چلتا ہے
بساطیں الٹ جاتی ہیں
کوئ تجویز....کوئ تدبیر
کوئ جادو نہیں چلتا
خوابوں کی حقیقت جب
جان لی تم نے...!
تو پهر سن لو... !
کوئ منزل ...کوئ رستہ
کوئ مرشد نہیں ملتا

Wagrna

♡♡♡ فراز دل کو نگاہوں سے اختلاف رہا !!

♡♡♡ وگرنہ شہر میں ہم شکل صورتیں تھیں بہت ♡♡♡

Pukara Kab

♡♡♡ میں اپنا دل ہی نہیں جاں بھی وار سکتا تھا !!

♡♡♡  مگر یہ سوچ کہ تو نے مجھے پُکارا کب ♡♡♡

Haal Kya Hai

♡♡♡ یہ جملہ رسمی سہی مگر تم !!

♡♡♡ کبھی تو پوچھو کہ حال کیا ہے ♡♡♡

Aisa Karte Hain

♡♡♡ ایسا کرتے ہیں، اُن پہ مرتے ہیں !!

♡♡♡ ہم نے یوں بھی تو مر ہی جانا ہے ♡♡♡

Wehshat

♡♡♡  وحشت کا یہ انداز بھی کیا خوب ہے جاناں !!

♡♡♡  پھولوں میں تیرا رنگِ ادا ڈھونڈ رہا ہوں ♡♡♡

Yaaron

♡♡♡ جایا نہ کرو تم یوں رقیبوں کی گلی میں !!

♡♡♡ یاروں کا یہ کردار مناسب نہیں لگتا ♡♡♡

Saturday, December 26, 2015

Darti Rahiii

جُنوں میں شوق کی گہرائیوں سے ڈرتی رہی
میں اپنی ذات کی سچّائیوں سے ڈرتی رہی

محبّتوں سے شناسا ہُوی میں جس دن سے
پھر اُس کے بعد شناسائیوں سے ڈرتی رہی

Uff Chehre

اف چہرے کو چھپا کہ گھونگھٹ میں

کرتے ہیں حسن والے ملاوٹ  دیدار میں

Aye Dil

Gila Banta Hi Nahe Be'rukhi ka.!!
A..dil..
Insan Hi to tha, Baddal Gaya Hoga..!

Tamasha Hai

ﺷﮩﺮ ﮐﺎ ﺷﮩﺮ ﺟﻮ ﺷﻨﺎسا ﮨﮯ
ﺳﺐ ﺗﯿﺮﮮ ﮨﺠﺮ ﮐﺎ تماشا ﮨﮯ

Tumhari Ehmiyat

.
"tumse tumhare zikr‘ tak tumhari ehmiyat‘ kya bataau  Sadaf,
.
meri 'duaa-o' me bas ‘aakhri ‘muraad’ ho tum“
.

Tum Pyar Se Kahon Na

♡♡♡ دل سے کیا بات کروں، میری کہاں سنتا ہے یہ !!

♡♡♡ تم پیارسے کہو نہ اِس سے، سو جانے کے لیے ♡♡♡

Mere Mehbob

میرے محبوب کی یادوں کے بھڑکتے ہیں چراغ
اے  نسیمِ  گزراں  اور  ذرا  آہستہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

باندھ کر عہدِ وفا کوئی گیا ہے مجھ سے
اے  میری   عمرِِ   رواں   اور  ذرا   آہستہ

عزیز سہارنپوری

Use Phir Se mOhabbat Ho

چلو تحریر کرتے ہیں.....
وفا کیسے نبھانی ہے ؟؟؟
کریں پھر دستخط
اُس پر
پھرے جو قول سے اپنے
سزا اُس کو ملے رب سے
اُسے پھر سے محبت ہو ____!

Friday, December 25, 2015

Raaton Ka Ehsas

Pehly tu yun Guzar jati thi
Mohabbat hue to Raaton ka Ehsas hua

Wade Uske

ﺳﺮﺩ ﻣﻮﺳﻢ ﻣﯿﮟ ﺑﮩﺖ ﯾﺎﺩ ﺁﺗﮯ ﮨﯿﮟ,
ﺩﮬﻨﺪ ﻣﯿﮟ ﻟﭙﭩﮯ ﮨﻮﺋﮯ ﻭﻋﺪﮮ ﺍُﺳﮑﮯ

Jane ko

Udas

رنگ جب آینے نے بدلا تو..
زندگی دیر تک اداس رہی
...علینا عترت

Related Posts Plugin for WordPress, Blogger...