میری پرانی کتاب
مجھے میری وہی پرانی کتاب لوٹا دو،
وہی گلی سی بوسیدہ کتاب
جس کے صفح جہاں تہاں سے مڑے ہیں،
جسکے ہاشیوں پے میرے چھوٹے چھوٹے دستخط ہیں ،
کئی سطروں کے نیچے لکیریں کھچی ہیں،
کہیں-کہیں سوالیہ نشان بنے ہیں،
جگہ جگہ میری تحریر میں کچھ فقرے بھی درج ہیں،
اور کچھ الفاظ کے معنے بھی لکھے ہیں،
اور ہاں کچھ صفحے آنسوئوں سے بھیگے بھی ہیں؛
میں اس کتاب کے صفحوں کو جب تب پلٹ کر
اپنے آپ سے پھر نئی پھچان کر لیا کرتا ہوں؛
میری وہی کتاب مجھے لوٹا دو
میں تمھیں نئی کتاب بھجوا دوں گا

No comments:
Post a Comment