Nazim's poetry

Nazim's poetry

Monday, February 4, 2013

گیلی گیلی دُھوپ کے


گیلی گیلی دُھوپ کے گُچھے
ٹھنڈی ٹھنڈی سی آگ کی لپٹیں
سُرخ چمکیلا گُل مہر کا پیڑ

نیم تاریک بند کمرے سے
جب بھی دروازہ کھول کر نکلوں
سُرخ چمکیلی دُھوپ کا چھینٹا
ایسے لگتا ھے آنکھ پر آ کر
جیسے چنچل شریر اِک بچہ
چوری چوری کواڑ سے کُودے
"ھاہ" کہہ کر ڈرائے اور ھنس دے!

No comments:

Post a Comment

Related Posts Plugin for WordPress, Blogger...