Nazim's poetry

Nazim's poetry

Wednesday, July 27, 2011

Maine Kaha Theek Hai Na

کہتے ہیں جب گھر میں اچانک
ایسی آگ بھڑک اٹھے
جو چشمِ زدن میں
ہر یک شے کو اپنی لپیٹ میں لے لے،
آگ بجھانا مشکل ہو اور
گھر کا اثاثہ اس سے بچانا ناممکن ۔۔۔تو
ایک ہی رستہ رہ جاتا ہے
جو بچتا ہے وہی بچائو!
گھر کی سب سے قیمتی چیز ہاتھ میں لو اور
اس سے دور نکل جائو

میرے دل میں بھی ایسی ہی آگ لگی تھی
میں نے جلدی جلدی آنکھ میں تیرے بجھتے خواب سمیٹے
تیری یاد کے ٹکڑے چن کر دھیان میں رکھے
اور اس آگ میں دل کو جلتا چھوڑ کے دور نکل آیا ہوں
میں نے ٹھیک کیا ہے نا,


No comments:

Post a Comment

Related Posts Plugin for WordPress, Blogger...