کبھی یوں بھی آ میرے دل میں تو
تجھے عمر بھر کو میں روک لوں
میری رات کو بھی صبح ملے
مجھے تو ملے تو خدا ملے
بارشوں کا جیسے موسم ہے تو
چاہتوں کا جیسے عالم ہے تو
محفوظ ہیں تجھ میں سانسیں میری
روشن ہیں تجھ سے راتیں میری
کہاں درمیاں رہیں فاصلے
مجھے تو ملے تو خدا ملے
کبھی یوں بھی آ میرے دل میں تو
تجھے عمر بھر کو میں روک لوں!!
No comments:
Post a Comment