Nazim's poetry

Nazim's poetry

Tuesday, February 9, 2016

Ye Baazi Dil Ki Baazi..

یہ بازی دل کی بازی ھے
بہت مشکل بہت پُرخار ھے جاناں !
سمندر راستے میں ھے
ھم اُس کے پار جاتے ہیں
جہاں اقرار کرنے کا صلہ انکار ہوتا ھے
جہاں چاھت کے بارے میں,
بہت اصرار ہوتا ھے
ھم اس دربار جاتے ہیں
ہمیشہ جیتنا ہی کیا ضروری ھے?
چلو ھم ہار جاتے ہیں

No comments:

Post a Comment

Related Posts Plugin for WordPress, Blogger...