Nazim's poetry

Nazim's poetry

Friday, April 12, 2013

اداسی چاروں جانب سے



کہوں میں کیا، کہاں جاؤں

میں اسکا کیا کروں جاناں

چراؤں لاکھ میں نظریں

چھڑاؤں لاکھ میں دامن

ہزاروں عذر میں ڈھونڈوں

میں چاہے بے رخی برتوں

یہ دشمن کی طرح رخ

میری جانب پھیر لیتی ہے

اداسی چاروں جانب سے

مجھے پھر گھیر لیتی ہے





No comments:

Post a Comment

Related Posts Plugin for WordPress, Blogger...