Nazim's poetry

Nazim's poetry

Friday, March 8, 2013

رات کی شبنم سوکھ رہی تھی



جیسے جیسے آنکھیں تیرے 

خواب کا پلو اوڑھ رہی تھیں 

ویسے ویسے رات کی چادر 

قطرہ قطرہ بھیگ گئی تھی 

اوٹ سے دروازے کی پل بھر 


چاند نے مجھ کو جھانکا ہو گا 

صبح ہوئی تو 

سورج کی پلکوں پہ شاید 

رات کی شبنم سوکھ رہی تھی
 




No comments:

Post a Comment

Related Posts Plugin for WordPress, Blogger...