Nazim's poetry

Nazim's poetry

Tuesday, December 18, 2012

Bekhali main bassar hogi

میرے خیال کی بستی میں
اک آگ لگی ہے
سب خیال جل رہے ہیں
سلگ رہے ہیں
اور جو آدھ جلے چند
باقی ہیں
ایک ایک کر کے
رفتہ رفتہ مر رہے ہیں
جب کبھی ان کا دھواں
ایک حد سے بڑھنے لگتا ہے تو
آنکھوں میں چبھنے لگتا ہے
اورپھر بہت سے خیال
پانی بن کر آنکھوں کے راستے
بہہ نکلتے ہیں
اور خیال کی بستی کو
ویران کیے دیتے ہیں
اب تو لگتا ہے شائد
ساری عمر یونہی
بے خیالی میں بسر ہوگی

No comments:

Post a Comment

Related Posts Plugin for WordPress, Blogger...