Nazim's poetry

Nazim's poetry

Thursday, August 2, 2012

وہ دھوپ چھاؤ ں جیسی لڑکی


موت سے پہلے ہی مر گئی وہ
زندگی سے کچھ ایسے ڈر گئی وہ
دل تھا بجھا ہوا ، آنکھ بے نور تھی
یہ اپنے ساتھ کیا ظلم کر گئی وہ
وہ دھوپ چھاؤ ں جیسی لڑکی
کہاں سے تھی آئی کدھر گئی وہ
جس را ہ پر اک قدم نہ چل سکا کوئی
اُس راستے سے ہنس کر گز ر گئی وہ
وہ تو اوروں کو سہارا دینے تھی نکلی
پھر کیسے خو د ہی بکھر گئی وہ

No comments:

Post a Comment

Related Posts Plugin for WordPress, Blogger...