Nazim's poetry

Nazim's poetry

Wednesday, March 7, 2012

خواب سے آکے جگا دو جاناں!



خواب سے آکے جگا دو جاناں!

مری پلکوں پہ ستاروں کا حسیں آنچل ھے
اور بے تال سی دھڑکن میں مجی ھلچل ھے
میرے ھونٹوں کا یہ رنگ,
تیرا کیا زکر کروں خود مجھے کرتا ھے یہ تنگ
اور نٹ کھٹ سی یہ لٹ،
جب ھوا چھُوتی ھے تو ضد پہ اُتر آتی ھے
تم تو بس کھاتے ھو قسمیں،
یہ تو بل کھاتی ھے
دھانی چُنری بھی ھواؤں کے نہ قابو میں رہے
اپنی مرضی ہی کرے
نہ زمانے سے ڈرے
لاج آتی نہیں اس کو،یہ بڑی چنچل ھے
اس سے تو کم مِری آنکھوں کا سیاہ کاجل ھے
بھُورے نینوں کو زرا آ کے سزا دو جاناں!
خواب سے آکے جگا دو جاناں!

فاخرہ بتول

No comments:

Post a Comment

Related Posts Plugin for WordPress, Blogger...