Nazim's poetry

Nazim's poetry

Thursday, December 1, 2011

وہ کہتی ہے


وہ کہتی ہے
وہ کہتی ہے
جاناں، جلدی آیا کر
تجھ بِن اک اک پل صدیوں پر پھیلا رہتا ہے
تیری آس میں
جلتی بجھتی رہتی ہوں
میں کہتا ہوں
پاگل لڑکی
کب تک گھڑیاں گنتے گنتے
تُو یہ عمر گزارے گی
اک دن
وقت کا دریا تجھ کو
مجھ سے کوسوں دور کہیں لے جائے گا
اور میں وقت کا حصّہ بن کر رہ جاؤں گا
تیری آنکھ کا آنسو بن کر
بہہ جاؤں گا






No comments:

Post a Comment

Related Posts Plugin for WordPress, Blogger...