Nazim's poetry

Nazim's poetry

Monday, June 1, 2015

Rah Asan Kr Ke


دل کا نُقصان کر کے بیٹھے ہیں
خود کو حیران کر کے بیٹھے ہیں

تھک کے بیٹھے ہیں راہ میں ایسے
جیسے احسان کر کے بیٹھے ہیں

چند لمحوں کی اِس خوشی کیلیے
خود کو قربان کر کے بیٹھے ہیں

کیا کہا،بات کچھ کریں تم سے؟
وہ تو ھم جان ! کر کے بیٹھے ہیں

دل کا پوچھا تو کہہ دیا صاحب !
وہ تو قربان کر کے بیٹھے ہیں

اور کیا کیا کریں تمھارے لیے ؟
سب کو مہمان کر کے بیٹھے ہیں

آ بھی جاؤ کہ بعد مدٌت کے
راہ آسان کر کے بیٹھے ہیں

1 comment:

  1. Thanks for sharing such useful information. Your articles are always awesome, I am your regular reader. I appreciate your hard word and efforts. Keep doing great work.

    Govt Jobs in Pakistan

    ReplyDelete

Related Posts Plugin for WordPress, Blogger...