Nazim's poetry

Nazim's poetry

Friday, May 29, 2015

Yeh Zindagii


یہ زندگی --- یہ زندگی
چھوڑ جانے والے جب
یونہی چھوڑ جاتے ہیں
وہ یہ ہی سمجھتے ہیں
ایسے چھوڑ جانے سے
جان تو نہیں جاتی
سانس چلتی رہتی ہے
دل دھڑکتا رہتا ہے
کوئی مر نہیں جاتا
کیا انہیں نہیں معلوم ؟
دل دھڑکتے رہنے کو
سانس چلتے رہنے کو
زندگی نہیں کہتے !!!

No comments:

Post a Comment

Related Posts Plugin for WordPress, Blogger...