Nazim's poetry

Nazim's poetry

Monday, October 28, 2013

Wo Mujhe Meri Raza Se Mangta Hai


کُھلی آنکھوں میں سپنا جھانکتا ہے
وہ سویا ہے کہ کُچھ کُچھ جاگتا ہے
تری چاہت کے بھیگے جنگلوں میں
مرا تن، مور بن کے ناچتا ہے
مُجھے ہر کیفیت میں کیوں نہ سمجھے
وہ میرے سب حوالے جانتا ہے
میں اُس کی دسترس میں ہوں، مگر وہ
مُجھے میری رضا سے مانگتا ہے 

No comments:

Post a Comment

Related Posts Plugin for WordPress, Blogger...