Nazim's poetry

Nazim's poetry

Tuesday, October 29, 2013

ترا نصیب بنوں


ترا نصیب بنوں، تیری چاہتوں میں رہوں.
تمام عمر،محبت کی وحشتوں میں رہوں.

خمار، حسرت -دیدار میں رہوں ہر دم.
سواد عشق! یونہی تیری لذتوں میں رہوں.

یہ زندگی کی حرارت، تیرے سبب سے ہے.
میں لمحہ لمحہ، جنوں کی تمازتوں میں رہوں.

یہ اہتمام- شب و روز____ ہو میری خاطر.
تیرے خیال کی، رنگین خلوتوں میں رہوں.

سنوارتی ہیں سدا ، جسکی چاہتیں مجھ کو.
میری دعا ہے، میں اس کی حسرتوں میں رہوں.

اے ابر وصل،برس اور کھل کر مجھ پہ برس.
میں بھیگی بھیگی،ہوا کی شرارتوں میں رہوں.

شریک شوق -سفر ہے،____ اگر وہ میرا ناز.
میں کیوں نہ موسم- گل کی بشارتوں میں رہوں.

No comments:

Post a Comment

Related Posts Plugin for WordPress, Blogger...