Nazim's poetry

Nazim's poetry

Monday, April 29, 2013

جو تیری یاد سے ہرا ہوجائے۔ ۔ ۔


دل محبّت میں مبتلا ہو جائے 

جو ابھی تک نہ ہوسکا ہو جائے

تجھ میں یہ عیب ہے کے خوبی ہے

جو تجھے دیکھ لے تیرا ہو جائے

خود کو ایسی جگہ پہ رکھا ہے

کوئی ڈھونڈے تو لاپتا ہو جائے

میں تجھے چھوڑ کے چلا جاؤں

سایہ دیوار سے جدا ہوجائے

بس وہ اتنا کہے مجھے تم سے

اور پھر کال منقطح ہو جائے

جس طرح جل رہا ہے صددیوں سے

عین ممکن ہے دل دیا ہوجائے

ایک دو بار عشق جائز ہے

یہ اگر تیسری دفعہ ہوجائے 

دل بھی کیسا درخت ہے حافی

جو تیری یاد سے ہرا ہوجائے۔ ۔ ۔!

No comments:

Post a Comment

Related Posts Plugin for WordPress, Blogger...