Nazim's poetry

Nazim's poetry

Wednesday, March 14, 2012

وصال موسم


وصال موسم گزر گیا تو خیال بن کر ملا کریں گے
بچھڑ گئے تو ہم اک ماہ و سال بن کر ملا کریں گے


کتابِ عہد و وفا کے اک اک ورق پہ اپنی خبر ملے گی
ہم اہل ِالفت، محبّتوں کی مثال بن کر ملا کریں گے


ہزار لمحوں کی ہو مسافت دلوں کی دھڑکن سنائی دے گی
گزرتے لمحوں کی ہر صدا میں دھمال بن کر ملا کریں گے


ابھی تو لمحوں کی دوریوں پر بھٹک رہے ہیں مگر کبھی ہم
فلک کی گردش میں آ گئے تو ہلال بن کر ملا کریں گے


No comments:

Post a Comment

Related Posts Plugin for WordPress, Blogger...