Nazim's poetry

Nazim's poetry

Monday, March 12, 2012

وہ آنچل کا بھیگنا

بارش میں ہم نے دیکھا ہے بادل کا بھیگنا
آنکھوں کے ساتھ ساتھ وہ کاجل کا بھیگنا

موسم نے سارے جذبوں کو گستاخ کردیا
بارش میں جس طرح کسی پاگل کا بھیگنا

پھولوں کے رنگ بن گئے الڑ کی اوڑھنی
توبہ وہ کچے رنگ کی ململ کا بھیگنا

شاخوں کے رقص سے بجیں وہ پتوں کی تالیاں
دیکھا کرو کبھی کبھی کسی پیپل کا بھیگنا

بچپن کی وہ ننھی سی خوشی پہ وہ قہقہے
چھوٹے سے غم میں ہائے وہ آنچل کا بھیگنا

No comments:

Post a Comment

Related Posts Plugin for WordPress, Blogger...