Nazim's poetry

Nazim's poetry

Thursday, July 5, 2018

دیکھا تو کوئی اور تھا



دیکھا تو کوئی اور تھا سوچا تو کوئی اور 
جب آ کے ملا اور تھا چاہا تو کوئی اور 
اس شخص کے چہرے میں کئی رنگ چھپے تھے 
چپ تھا تو کوئی اور تھا بولا تو کوئی اور 
دو چار قدم پر ہی بدلتے ہوئے دیکھا 
ٹھہرا تو کوئی اور تھا گزرا تو کوئی اور 
تم جان کے بھی اس کو نہ پہچان سکو گے 
انجانے میں وہ اور ہے جانا تو کوئی اور 
الجھن میں ہوں کھو دوں کہ اسے پا لوں کروں کیا 
کھونے پہ وہ کچھ اور ہے پایا تو کوئی اور 
دشمن بھی ہے ہم راز بھی انجان بھی ہے وہ 
کیا اشکؔ نے سمجھا اسے وہ تھا تو کوئی اور...


Image may contain: one or more people

No comments:

Post a Comment

Related Posts Plugin for WordPress, Blogger...