Nazim's poetry

Nazim's poetry

Tuesday, December 17, 2013

کدھر گئیں شامیں؟


کہاں گئی ہیں وہ صبحیں، 
کدھر گئیں شامیں؟
کہاں گئے وہ طلوع و غروب کے منظر؟
نہ ظلمتیں، نہ اجالے، نہ رات اور نہ دن
یہاں سے حد نظر تک ہے ملگجی سی فضا
بچھا ہوا ہے زمیں پر بسیط سناٹا
صدا کہیں سے بھی آتی نظر نہیں آتی
سماعتوں پر گھنی خامشی کے پہرے ہیں



No comments:

Post a Comment

Related Posts Plugin for WordPress, Blogger...