مجھے محسوس ہوتا ہے
جہاں خوابوں کا مسکن ہے
تمہیں میں ساتھ رکھوں گا
وہاں کچھ خواب ہیں میرے
جو تم بن کچھ ادھورے ہیں
انہیں کچھ رنگ دینے ہیں
تمھیں پھر یہ کہوں گا میں
سنو ! خوابوں کو " کن " بولو
انہیں سانسیں عطا کر دو
یہ میں محسوس کرتا ہوں
تمہارا لمس پاتے ہی
یہ سپنے جاگ جائیں گے
مجھے معلوم ہے یہ بھی
کہ تم دل کے سخی بھی ہو
انہیں مرنے نہیں دو گی
کسی بھی سرد موسم میں
کسی بے درد موسم میں
انہیں دل میں چھپا لو گی
کسی آندھی کی شدت میں
انہیں بانہوں میں بھر لو گی
میرے یہ ان کہے جذبے
سبھی محسوس کر لو گی
کبھی محسوس کر لو گی،

No comments:
Post a Comment