خوابوں میں خیالوں میں
تجھے محسوس کرتا ہوں
اندھیروں میں اجالوں میں
تجھے محسوس کرتا ہوں
🌹
جو بے تاثیر ہو جائے
دعائےِ نیم شب میری
تو اپنے خالی ہاتھوں میں
تجھے محسوس کرتا ہوں
🌹
نسیم ِ صبح کا جھونکا
مجھے چھو کر گزر جائے
تو اپنے آس پاس ہی تجھکو
میں محسوس کرتا ہوں
🌹
کھلی آنکھوں سے جب
دکھائی کچھ نہیں دیتا
تو اپنی بند آنکھوں میں
تجھے محسوس کرتا ہوں

No comments:
Post a Comment