Nazim's poetry

Nazim's poetry

Saturday, December 14, 2013

خواب ہی خواب تھا


خواب ہی خواب تھا
 تصویریں ہی تصویریں تھی
یہ ترا لطف ترے مہرو و محبت ، لیکن
تیرے جانے سے
 یہ جینے کے بہانے بھی چلے
تجھ کو ہونا تھا
 کسی روز تو رخصت لیکن
اپنا جینا بھی کوئی دن ہے
 ہمیشہ کا نہیں
تو نے کچھ روز تو دی
 زیست کی لذت لیکن
پھر وہی دشت ہے
 دیوانگی دل بھی وہی
پھر وہی شام
 وہی پچھلے پہر کا رونا
اب تری دید
 نہ وہ دُور کی باتیں ہوں گی

No comments:

Post a Comment

Related Posts Plugin for WordPress, Blogger...