Nazim's poetry

Nazim's poetry

Friday, May 3, 2013

سنو! محبت تو خوش گماں ہے



تمہاری انگشتری کے رنگ میں
مِری محبت چمک رہی ہے
اگر کبھی یہ گماں بھی گزرے 
کہ میں تمہیں بھولنے لگا ہوں
تو اس نگینے کو دیکھ لینا
مِری نگاہوں کی جگمگاہٹ
تمہاری آنکھوں سے یہ کہے گی
سنو! محبت تو خوش گماں ہے

No comments:

Post a Comment

Related Posts Plugin for WordPress, Blogger...