Nazim's poetry

Nazim's poetry

Monday, May 27, 2013

کہانی سانس لیتی ہے


کہانی سانس لیتی ہے
کہانی قطرہ قطرہ زندگی سے آس لیتی ہے۔

کبھی لمحوں کی چٹیا میں ستارے ٹانک جاتی ہے
کبھی پل بھر میں صدیوں کی مسافت پھانک جاتی ہے
کسی کو ساتھ لیتی ہے
کسی کو چھوڑ جاتی ہے
کبھی انگلی پکڑتی ہے
کبھی بانہوں میں بھرتی ہے
کبھی ایڑھی کے بل پر بس اچانک گھوم جاتی ہے

کہانی سانس لیتی ہے




No comments:

Post a Comment

Related Posts Plugin for WordPress, Blogger...