Nazim's poetry

Nazim's poetry

Saturday, August 24, 2013

اسے کہنا مکمل کچھ نہيں ہوتا


اسے کہنا مکمل کچھ نہيں ہوتا ،
ملن بھي نا مکمل ہے ،
جدائي بھي ادھوري ہے
يہاں بس موت پوري ہے
اسے کہنا ،
اُداسي جب رگوں ميں خون کي مانند ،
اترتي ہے بہت نقصان کرتي ہے ،
اسے کہنا
پرندوں کي جدائي پہ شجر جب ،
بين کرتے ہيں بہت بيچين کرتے ہيں ،
اسے کہنا
بساط عشق پہ جب مات ہوتي ہے ،
دکھوں کے شہر ميں تب رات ہوتي ہے ،
مکمل بس خدا کي ذات ہوتي ہے

No comments:

Post a Comment

Related Posts Plugin for WordPress, Blogger...